20

خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کا مقصد عوام کو ان کے دروازے پر ریلیف فراہم کرنا ہے،کمشنرملتان ارشاد احمد

ملتان(سٹاف رپورٹر)خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کی شہریوں میں بڑھتی پزیرائی پر حکومت پنجاب نے 6 ہفتوں پر مشتمل نئے فیز کا آغاز کردیا جو کہ 30 اگست تا 10 اکتوبر تک جاری رہے گا،خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام کا مقصد عوام کو ان کے دروازے پر ریلیف فراہم کرنا ہے،خدمت اپکی دہلیز پر’ پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دل کے بہت قریب ہے اور کوئی افسر بھی عوامی شکایت کا متحمل نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہار کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے خدمت آپکی دہلیز پروگرام بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے تمام ڈپٹی کمشنرز خدمت آپکی دہلیز پروگرام میں پنجاب بھر میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے کہا کہ مثبت فیڈ بیک کیلئے شکایات حل کرنے کے بعد شہری کو بھی بتائیں،فرضی کارکردگی اپ لوڈ ہرگز نا کی جائے اور عملے کو شکایات کے حل عمل اور اپ لوڈ کرنے بارے مکمل ٹریننگ دی جائے،انپوں نے مزید کہا کہ خصوصی ایپلیکیشن کے ذریعے عوام سے فیڈ بیک لیا جارہا ہے،سپیشل ایپ سے سخت مانیٹرنگ اور عوامی مسائل کے حل کو چیک کیا جائے گا،انتظامیہ، ادارے اپنی کارکردگی ایپ پر اپ لوڈ کریں گے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ خدمت آپکی دہلیز پر پروگرام 6 ہفتوں پر مشتمل ہے،جس میں پہلا ہفتہ صفائی سے منسوب ہے،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی تمام افرادی قوت فیلڈ میں لائے اور اہم شاہراہوں کیساتھ گلی محلے بھی چمکائے جائیں،دوسرے ہفتے کو ہفتہ نکاسی آب سے منسوب کیا گیا ہے،جس میں گٹروں کے ٹوٹے ڈھکن، پبلک ٹوائلٹس کی صفائ، جوہڑ وغیرہ صاف کئے جائیں گے،تیسرے ہفتے میں سکولوں کا وائٹ واش، واٹر فلڑریشن پلانٹس کی فعالی،پانی کی ٹینکیوں کی صفائ شامل ہے،چوتھے ہفتے میں اہم چوکوں، گرین بیلٹس، پاکوں ، کھیل کے میدانوں کی مرمت و تزین و آرائش، ایم نہروں کے اطراف میں لائٹنگ شامل ہے،پانچویں ہفتے میں بجلی کے کھمبوں ، تاروں کی مرمت، غیر قانونی سپیڈ بریکرز کو ختم کرنا، سڑکوں کی مرمت اور ڈرائیونگ آگاہی مہم شامل ہے،چھٹے ہفت کو ہفتہ برائے خدمت رسائ سے منسلک کی گیا ہے،اس میں سروس ڈیلیوری معاملات بہتر کئے جائیں گی،پیدائش و وفات سرٹیفکیٹ، ڈومیسائل کا اجراء، اسلحہ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس، پیٹرول پمپوں کے این او سی، فرد اور انتقال کا اجراء وغیرہ جاری کئے جائیں گے،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے واضح کیا کہ ہر ہفتے کو خدمت آپکی دہلیز پروگرام بارے جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا،اجلاس میں ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز، متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں