7

“خدمت آپکی دہلیز پر” کے تحت ہفتہ صفائی کا آغاز،کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات صاف کئے جائیں گے،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے کیلئے تمام محکموں کو خصوصی ٹارگٹ دے دیا ہے،اس سلسلے میں “خدمت آپکی دہلیز پر” کے تحت ضلع میں ہفتہ صفائی کا آغاز کیا گیا،ہفتہ صفائی کے پہلے روز بھاری مقدار میں کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات صاف کئے گئے جبکہ دیواروں اور درختوں سے وال چاکنگ اور پرانے بینر و پوسٹر ختم کرکے مرکزی شاہراہوں کو کلئیر کیا گیا،میونسپل کارپوریشن کے عملے نے”خدمت آپکی دہلیز پر”مھم میں مخلتف علاقوں میں سٹریٹ لائٹس بھی بحال کیں اور شہریوں کی شکایات کو حل کیا،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوام کو انکی دہلیز پر ریلیف دینے کا ٹاسک دیا ہے،حکومت کے وژن کے مطابق سروسز کی تیز تر فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے کہا کہ ہفتہ صفائی کی سرگرمیوں کی ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کرکے سخت مانیٹرنگ کی جائے گی،ہفتہ صفائی میں ملتان کی پوزیشن صوبہ بھر میں نمایاں رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں