10

”خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام سیکنڈ راؤنڈ کے پہلے ہفتے میں 37 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرزتبدیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع ملتان میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام کے دوسرے فیز کے پہلے ہفتے کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیلی مہم اور واٹر ورکس پر کلورینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور رواں ہفتے کے 4 یوم میں واسا کے زیر انتظام 37 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،جن 37 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل کئے گئے ہیں ان میں لودھی کالونی، شمس آباد، گلبرگ کالونی، اللہ شافی چوک، الفلاح کالونی، سرکٹ ہاوس، نواں شہر،پرانا برف خانہ، لوہاری گیٹ،عام خاص باغ، پل مونڈیاں والی، لیبر کالونی، کڑی جمنداں، لوہا مارکیٹ، چشمہ بی بی پاک دامن جوگ مایا، مدرسہ جامعہ رحیمیہ، حسن پروانہ، چین ماڑی، نیاز ٹاؤن، الجیلان روڈ، چاہ تھلے والا، کمہار منڈی ڈبل پھاٹک، نوری حضوری، ٹیپو سلطان کالونی، پل شوالہ،اشرف آباد اور دیگر علاقوں کے واٹر فلٹریشن پلانٹس شامل ہیں اس پروگرام کے تحت دوسرے فیز میں واسا ملتان کے زیر انتظام 65 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ پلان پر عملدرآمد کے لیے دو ٹیمیں فیلڈ میں مصروف عمل ہیں،شعبہ واٹر سپلائی ڈویژن کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام کو تمام فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی اور کلورینیشن کے عمل کو ممکن بنا کر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں