11

خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام کے تحت 51 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل

ملتان،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع ملتان میں ”خدمت آپ کی دہلیز پر“پروگرام کے دوسرے فیز کے پہلے ہفتے کے تحت واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیلی مہم اور واٹر ورکس پر کلورینیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے اور رواں ہفتے کے 4 یوم میں واسا کے زیر انتظام 51 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی اور 25 واٹر ورکس پر کلوری نیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے،جن 51 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل کئے گئے ہیں ان میں لودھی کالونی، شمس آباد، گلبرگ کالونی، اللہ شافی چوک، الفلاح کالونی، سرکٹ ہاوس، نواں شہر،پرانا برف خانہ، لوہاری گیٹ،عام خاص، باغیچی مرزا جان، گلشن مہر،عقب سائنس کالج، اسماعیل زئی کالونی، نقشبند کالونی، طارق آباد، ٹی ٹی سی کالج،محمدی محلہ سمیجہ آباد، ای بلاک شاہ رکن عالم کالونی، ممتاز آباد کالونی،گجر پلاٹ ممتاز آباد، کچی آبادی ممتازآباد، پیپلز کالونی،اللہ وسایا ملز، اشرف آباد، چوک کمہاراں والا نابینا سنٹر،مشتاق کالونی، گلبرگ کالونی، کے بلاک سمن آباد، ای بلاک البدر گراؤنڈ، انصار کالونی، احمدآباد، ٹی بی ہسپتال روڈ، پل مونڈیاں والی، ایس بلاک نیو ملتان، انصار کالونی،تغلق ٹاؤن، بستی شورکوٹ، لیبر کالونی، کڑی جمنداں، لوہا مارکیٹ، چشمہ بی بی پاک دامن جوگ مایا، مدرسہ جامعہ رحیمیہ، نیو شاہ شمس کالونی محمدی گراؤنڈ اور نیو شاہ شمس کالونی کے واٹر فلٹریشن پلانٹس شامل ہیں اس پروگرام کے تحت دوسرے فیز میں واسا ملتان کے زیر انتظام 65 واٹر فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز تبدیل کئے جا رہے ہیں اور اس سلسلے میں باقاعدہ پلان پر عملدرآمد کے لیے دو ٹیمیں فیلڈ میں مصروف عمل ہیں شعبہ واٹر سپلائی ڈویژن کی کارکردگی کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کی جا رہی ہے اور منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالسلام کو تمام فلٹریشن پلانٹس کے فلٹرز کی تبدیلی اور کلورینیشن کے عمل کو ممکن بنا کر شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں