12

“خدمت آپ کی دہلیز پر “مہم کے پانچویں روز نکاسی آب کے حوالے سے سیکڑوں شکایات کا ازالہ کیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر “خدمت آپ کی دہلیز پر “پروگرام کے تحت سکینڈ راؤنڈ میں نکاسی آب مہم کے تحت واسا ملتان کی جانب سے شہر بھر میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے 24گھنٹے آپریشن جاری رہا،مہم کے پانچویں روز 9سیوریج سب ڈویژنوں کی سطح پر نکاسی آب کے حوالے سے سیکڑوں شکایات کا ازالہ کیا گیا،ایم ڈی واسا ناصر اقبال کی طرف سے شکایات سمیت شہریوں کو نکاسی آب اور مین ہولز کورز سے متعلق فراہم کئے جانے والے ریلیف بارے سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا اور تمام ڈپٹی ڈائر یکٹرز سیوریج کمپلینٹس اور سر گرمیوں کی نگرانی کرتے رہے اس دوران تمام سیوریج سب ڈویژنوں کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیوریج لائنوں کی بھرپور صفائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی گئی،رپورٹ کے مطابق ممتاز آباد سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے شریف پورہ،شاہین آباد قاسم پور سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے لیبر کالونی، نیو ملتان سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے ہٹھار روڈ حسین آگاہی، گلگشت سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے زکریا ٹاؤن ، عید گاہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے المصطفی کالونی،شمس آباد ولایت آباد، سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے ٹمبر مارکیٹ،اسلام نگر،حکیم دستگیر والی سٹریٹ حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن کی طرف سے سلامت پورہ،لوہا مارکیٹ، گارڈن ٹاؤن سیوریج سب ڈویژن نے بستی خدا داد،نیاز ٹاؤن، سورج میانی سب ڈویژن کی طرف سے نیو ٹاؤن سوج میانی روڈ میں درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی،4 بجے تک منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصراقبال کو “خدمت آپ کی دہلیز پر ” پروگرام کے تحت405 سرگرمیوں سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی گئی جس پر انہوں نے سیوریج افسران اور ان کی ٹیموں کو رسپانس کو مزید بہتر بنانے اور سر گرمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کا حکم دیا منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے مچھلی مارکیٹ چوک پر سیوریج کے بائی پاس منصوبے کا بھی دورہ کیا اور دولت گیٹ میٹرو سٹیشن کے قریب مین ہول کی تعمیر کا معائنہ کرکے کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں