8

خواتین کو بااختیار اور معاشی طور پر خود مختار بنا کر عائلی نظام کو مضبوط کیا جا سکتا ہے،آشفہ ریاض فتیانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ترقی خواتین پنجاب آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار اور معاشی طور پر خود مختار بنا کر عائلی نظام کو مضبوط کیا جا سکتا ہے،یہ بات انہوں نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں مسلم عائلی نظام، چیلنجز اور ان کا تدارک کے عنوان سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے اپنے خطاب کے دوران کہی،انہوں نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کےلئے حکومت پنجاب ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں قانون سازی کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں،صوبائی وزیر نے کہا کہ خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ شریک کر کے خواتین کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے،آشفہ ریاض نے کہا کہ حکومت پنجاب نےخواتین کو وراثت میں لازمی حصہ دلوانے کےلئے قانون سازی کر دی ہے،جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں خواتین کی سہولت کے پیش نظر ورکنگ وومن ہوسٹلز بنائے گئے ہیں اور مختلف سرکاری اور نجی اداروں میں ڈے کئیر سنٹرز کے قیام سے خواتین کو بچوں کی نگہداشت کے مسائل حل کرنے میں مدد ملی ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ خاندان کو مستحکم اور پائیدار بنانے میں خواتین کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے،انہوں نے بین الاقوامی کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر شعبہ علوم اسلامیہ اور زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ کو مبارکباد دی کانفرنس میں علی گڑھ یونیورسٹی انڈیا، برطانیہ، مصر اور دیگر ممالک سے آئے ہوئے مندوبین نے شرکت کی آشفہ ریاض فتیانہ نے محققین اور مقالہ نگاروں کی تجاویز کو سراہتے ہوئے اس ضمن میں حکومت پنجاب کے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں