8

خواتین کو شعور اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے،سبین گل خان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم پی اے سبین گل خان اور معروف سماجی رہنما طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ باہمی احترام مذہبی رواداری اور حقوق کی فراہمی سے ہی امن اور معاشی استحکام ممکن ہے،خواتین قیام امن کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں،بطور ماں،بہن،بیٹی،ساس بہو بچوں کی تربیت انہی کے ذریعے ہونی ہے خواتین رویوں میں نرمی اور برداشت کو فروغ دیں،جبکہ عورت کو شعور اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے،مختلف مذاہب اور فرقہ کے لوگوں میں امن کے ساتھ رہنا یکساں سلوک کریں،تب ہی امن کا قیام ممکن ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ وومن پیس فورم اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ملتان ایس پی ڈی او کے اشتراک سے امن آگاہی سیمینار سے با اثر خواتین کا امن کے حوالے سے کردار کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کیا،سیمینار سے انعم ضیاء،مس سوہا،بلقیس زاہد،شبانہ حمید قریشی،نسرین بی بی،مس شبانہ نے خطاب کیا،انہوں نے کہا کہ گھر سے امن وسکون کا آغاز کریں،عورت کا کردار لہجوں سے سکون دیں رشتہ داروں ایک دوسرے کا خیال کریں اس سلسلہ میں خواتین کردار ادا کرسکتی ہیں،امن کیلئے برداشت رواداری اور ہمت سے معاشرے کو خوشگوار بنا سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ وومن فورم ملتان ملک میں امن کیلئے کام کررہا ہے،معاشرے میں تبدیلی کیلئے عورت کو شعور اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے،مختلف مذاہب اور فرقہ کے لوگوں میں امن سے رہنے کیلئے یکساں سلوک کریں،امن تب تک نہ ہوگاجب تک ایک دوسرے کو برداشت درگزر نہیں کریں گے،ایک دوسرے کے حقوق کا خیال کریں ایک دوسرے کی سنیں اور ہر شخص کو اس کے فرقے مذہب کے ساتھ قبول کرتے ہوئے باہمی احترام کو ملحوض خاطر رکھ کرامن قائم رکھیں،پاکستان سب کیلئے بنا مساجد مندر چرچز میں جانے کیلئے ہم کسی کو نہیں روک سکتے،انہیں آزادی حاصل ہے آگہی دے رہے ہیں خواتین عمل کریں اور قیام امن کے لیے کردار ادا کریں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں