6

خواتین کو ہنرمند بناکر انفرادی و اجتماعی معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں،طاہرہ نجم

ملتان،انجمن تجارت ملازمت و زراعت پیشہ خواتین ملتان برانچ کی صدر طاہرہ نجم نے کہا ہے کہ ہماری خواتین زہین اور محنتی ہیں انہیں ہنر مند بناکر انفرادی و اجتماعی معاشی مسائل حل ہوسکتے ہیں اور تنگ دستی ختم کرکے خوشحالی لائی جاسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر خورشید کالونی کے علاقے میں قائم انجمن تجارت ملازمت وزراعت پیشہ خواتین کے زیرانتظام فری ووکیشنل سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے طالبات سے گفتگو کرنے کے دوران کیا،انہوں نے انجمن کی فنانس سیکرٹری پروین نیاز اور انسٹرکٹر سنٹر مسز ثمینہ کے ہمراہ سنٹر کی طالبات کی جانب سے تیار کردہ ملبوسات کا معائنہ کیا اور سلائی کڑھائی کا بغور جائزہ لیا طاہرہ نجم نے کہا کہ ہنر مند خاتون اپنے خاندان کے لیے اثاثہ ہے اسی لیے ہم مستحق لڑکیوں کو بلا معاوضہ ہنرمند بنانے کے مشن پر گامزن ہیں تاکہ غربت میں کمی آئے اور خوشحالی نظر آئے تاکہ سماجی معاشی مسائل حل ہو سکیں انہوں نے انسٹرکٹر ثمینہ کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ ہمارے ہاں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن مناسب مواقع میسر آئیں تو یہ ٹیلنٹ ملک وقوم کے لیے سود مند ثابت ہو گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں