18

خواتین یونیورسٹی ملتان میں مرد ملازمین کی اپائنٹمنٹ قابل مذمت ہے،پنجاب ٹیچرز یونین سینئر نائب صدر

ملتان(سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے سینئر نائب صدر پنجاب رانا الطاف حسین نے خواتین یونیورسٹی میں مرد ملازمین کی اپائنٹمنٹ کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خواتین یونیورسٹی ملتان کی واحد یونیورسٹی ہے جس کی دس سال کے عرصہ میں بمشکل تکمیل کا مرحلہ مکمل ہوا،لیکن افسوس کہ ا سلامی مملکت پاکستان میں خواتین یونیورسٹی میں مرد حضرات کی اپائنٹمنٹ کے لئے انٹرویو کئے جارہے ہیں،حالانکہ یہ خواتین یونیورسٹی ہے اسی لئے خواتین اساتذہ سمیت دیگر عملہ کے لئے خواتین کو ہی بھرتی کیاجائے،لیکن متعلقہ تعلیمی بیوروکریسی من مرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خواتین یونیورسٹی میں مرد حضرات کی بھرتیاں کر رہی ہے،جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے خواتین یونیورسٹی میں مردوں کی بھرتیوں کی وجہ سے جہاں خواتین اساتذہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،وہاں والدین، طالبات اور تعلیمی وسماجی حلقوں میں بھی پریشانی کی لہر پائی جاتی ہے،اگر اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے نوٹس نہ لیا اور مرد حضرات کا داخلہ بند نہ کیا تو پنجاب ٹیچرز یونین احتجاج پر مجبور ہوجائے گی ،اساتذہ، والدین، عوامی، تعلیمی و سماجی حلقوں کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں