15

خواتین یونیورسٹی میں ریٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

ملتان،خواتین یونیورسٹی میں ریٹائرڈ اساتذہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کےشرکا نے ریٹاٸرڈ اساتذہ کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،واٸس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر کبھی ریٹاٸر نہیں ہوتا اس کا علم مرتے دم تک زندہ رہتا ہے،ریٹاٸرڈ ہونے والی اساتذہ کی خدمات کی بدولت آج وویمن یونیورسٹی کا تعلیمی شعبے میں بڑا مقام ہے،ریٹاٸرمنٹ ملازمت کا حصہ ہے لیکن باعزت ریٹاٸرمنٹ بڑا اعزاز ہے،استاد واحد وہ انسان ہے جو ہر پروفیشن کی بنیاد رکھتا ہے،رجسٹرار وویمن یونیورسٹی پروفیسر فرزانہ اکرم نے کہا کہ پوری دنیا میں اساتذہ کو بلند اور اعلی مقام حاصل ہے،شرکا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدت ملازمت پوری کرنے والے اساتذہ ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں جن کی خدمات ادارہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا،تقریب کے اختتام پر اساتذہ کو یادگاری شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس بھی دٸیے گٸے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں