10

خود کو مخلوق خدا اور تاجربرادری کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے،چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران

ملتان،چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق نے کہا ہے کہ خود کو مخلوق خدا اور تاجربرادری کی خدمت کیلئے وقف کر رکھا ہے،آج جس حالت میں بھی ہوں جہاں بھی ہوں اس بات کا عہد کرتا ہوں کہ ان کی خدمت سے پیچھے نہیں ہٹوں گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدر مہر محمد شاکر کی قیادت میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،وفد نے خواجہ محمد شفیق کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعاء صحت کی انہیں گلدستہ بھی پیش کیا،خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ مجھ سے محبت رکھنے والوں سے گزارش کرتا ہوں میری صحت یابی کیلئے دعا کریں،چیئرمین آل پاکستان انجمن تاجران خواجہ محمد شفیق سے ملاقات کے موقع پر انجمن تاجران ٹمبر مارکیٹ کے صدر مہر محمد شاکر، راؤ محمد سرور،مہران قریشی،شیخ محمد طاہر،قمر زمان خان وزیر بھی ہمراہ تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں