10

خورشید احمد شاہ کی دو سالہ قید امرانہ تاریخ ایک اور سیاہ باب ہے،سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم

ملتان(سٹاف رپورٹر)سید خورشید احمد شاہ کی دو سالہ قید امرانہ تاریخ ایک اور سیاہ باب ہے،تمام قوائد اور آئینی حقوق کی نفی ہے،اس ملک میں ایک ڈکٹیٹر شپ نافذ کی جا چکی ہے،تبدیلی سرکار کے اپنے کرپشن کے ٹولوں میں بی آر ٹی ،مالم جبہ ،دوائیوں کا اسکینڈل بزدار کی روز کی کرپشن پر نیب خاموش ہے،خورشید شاہ دو سال سے جیل میں ہیں،انکے کسی کیس کو یہ ثابت بھی نہیں کرسکے سلیکٹیڈ حکمرانوں کو ایک اسیکنڈل زدہ کمزور چیئرمین نیب سوٹ کرتا ہے تاکہ وہ اسے اپوزیشن کیخلاف باآسانی استعمال کرسکے،اتنا تابعدار اور فرمابردار چیئرمین نیب جو ایک ویڈیو کی مار ہوں دوبارہ کہاں سے ملیگا جو علیمہ خان، علیم خان جہانگیرترین کی سہولیات کا بندوست اور خورشیدشاہ کو قید رکھے،پیپلزپارٹی کا ہر ورکر ہر جیالا ہر عہدیدار پورے پاکستان سے یک زبان ہو کر مطالبہ کرتا ہے کہ سید خورشید شاہ کو احتساب کے نام پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے والی موجودہ تباہی سرکار فوری طور پر خورشید شاہ کو رہا کرے،ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ڈویژنل جنرل سیکرٹری ڈاکٹر جاوید صدیقی، سٹی صدر ملک نسیم لابر، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی بلوچ، پی وائی او جنوبی پنجاب کے صدر سید عارف شاہ، سینئر نائب صدور میاں منظور قادر قادری و ساجد بلوچ، ضلعی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری یاسین، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن سٹی ملک وحید الحسن بھٹہ جانباز، نائب صدور سٹی نعیم شہزاد بھٹی و اللہ بخش بھٹہ، شاہد رضا صدیقی، مرزا نذیر بیگ، راضیہ رفیق، عابدہ بخاری، ملک رمضان کمبوہ، ملک ذوالفقار بھٹہ، عرفان انصاری، طارق کھوکھر و دیگر نے پیپلزپارٹی ملتان کی طرف سے سید خورشید شاہ کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے اور مسلسل پابند سلاسل رکھنے کے خلاف چوک کچہری پر احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مقررین نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی جدوجہد اس پاکستان کیلئے ہ جہاں آئیں و قانون کی پاسداری ہو اور مساوات ہو ہماری یہ جدوجہد جاری رہے گی آج وفاقی وزرا کے پاس حکومتی کارکردگی بیان کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے عوام حکومتی وزرا کی پریس کانفرنس دیکھنے کے بجائے کارٹون دیکھنا پسند کرتے ہیں پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے یہی وجہ ہے کہ کسی ملک کا سربراہ عمران خان سے بات کرنے کو تیار نہیں اناڑی و نااہل وزیراعظم اور ریلو کٹے وزیر بنیں گے تو ملک و قوم تباہ ہی ہو گی احتجاجی مظاہرہ میں پاکستان پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے ورکروں کی بڑی تعداد میں نے شرکت کی اور سید خورشید شاہ کی قید کے خلاف بھرپور نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ سید خورشید شاہ کو فوری رہا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں