19

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا

پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر کا انتقال ہوگیا،ڈاکٹر ظاہر شاہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں دم توڑ گئے،پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد گزشتہ کئی دنوں سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں زیر علاج تھے،ڈاکٹر ظاہر شاہ خیبرٹیچنگ اسپتال کے چیف ایگزیکٹو اور خیبر میڈیکل کالج کے پروفیسر رہ چکے ہیں،پراونشل ڈاکٹرز کے مطابق کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ڈاکٹروں کی تعداد 70 ہوگئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں