11

دادرسی سنٹر برائے خواتین تشدد کے واقعات کی روک تھام اور تحفظ دینے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے،ڈی سی ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی و سماجی تحفظ دئیے بغیر کسی قوم کی ترقی کے اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے،دین اسلام خواتین کو مساوی حقوق دینے کا پیغام دیتا ہے تاہم بدقسمتی سے ہمارے معاشرے مین خواتین پر ظلم کے واقعات تسلسل سے دیکھنے کو ملتے ہیں جو افسوناک ہے،انہوں نے کہا کہ دادرسی سنٹر برائے خواتین تشدد کے واقعات کی روک تھام اور تحفظ دینے میں کلیدی کردار ادا کررہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے وومن سنٹر متی تل کا دورہ کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر انچارج وومن سنٹر منیزہ بٹ نے وومن سنٹر کے نظام پر بریفننگ بھی دی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے وومن سنٹر کے مخلتف شعبوں کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے خواتین کے تحفظ اور انکو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے موثر قانون سازی کی ہے جبکہ وومن پروٹیکشن اتھارٹی کو بھی مکمل فعال کیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواتین کے خلاف درج ہونے والے مقدمات کہ موثر پیروی کی جائے اور ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے،عامر کریم خان نے کہا کہ داد رسی سنٹر برائے خواتین میں خواتین میڈیکل آفیسر اور دیگر سٹاف کی کمی کو ترجیح بنیادوں پر پورا کیا جائے گا،تاکہ اس سنٹر کی کارکردگی میں اضافہ کیا جاسکے،ڈپٹی کمشنر عمر کریم خان اس موقع پر ڈسٹرکٹ وومن پروٹیکشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی اور مخلتف امور کی منظوری دی۔عامر کریم خان کو انچارج وومن سنٹر منیزہ بٹ نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ سنٹر میں آنیوالی ہر خاتون کو انصاف فراہمی کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں