12

دربارحسن شاہ کی زمین پر قبضہ، مٹی اٹھانے سے مردوں کی باقیات نکلنے لگیں

ٹبہ سلطان پور(نمائندہ پی این این اردو)دربار زمین کھودکر بھٹہ برکس کیلئے اٹھائی جانیوالی مٹی سے انسانی جسم کی ہڈیاں نکلنے کے انکشافات انتظامیہ تاحال حرکت میں نہ آ ئی،کمشنر ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق موضع ترگڑھ میں میلسی روڈکے نزدیک واقع قدیمی قبرستان اوردربارحسن شاہ کی زمین پر مقامی زمیندار تاحال قابض ہیں پٹواری محمدسلیم کی مبینہ ملی بھگت سے درباراورقبرستان کے احاطے کے اردگرد بیٹھے متروبرادری کے جاگیردارقابض ہیں جبکہ میاں اعجاز مترومرحوم کی زندگی میں فروخت کیا جانیوالی بستی جوادنگروالی زمین کے نزدیک بھٹہ برکس کے لیے اٹھائی جانیوالی مٹی سے انسانیاں جسم کی ہڈیاں ملنے کے انکشافات ہوئے ہیں اور بتایا جارہا ہے کہ اس زمین پر قبریں واقع تھی جن کو ملیامیٹ کردیاگیاہے دوسری جانب نیاقائم کیا جانے والا بھٹہ برکس کے مالکان نے دربارکی سرکاری سڑک کوبھی اپنے نام کرکے بندکردیاہے جبکہ باربارنشاندہی کے باوجود اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبدالرزاق ڈوگر حرکت میں آ ئے ہیں اور نہ ڈپٹی کمشنروہاڑی مبین الٰہی نے کوئی ایکشن لیاہے جس کے باعث روحانی بزرگ کی درباراورقدیمی قبرستان کارقبہ تاحال زمینداروں کے قبضے میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں