14

درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 7 روپے تک اضافہ

لاہور،درجہ اول کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 7روپے تک اضافہ کر دیا گیا،درجہ اول آئل کی قیمت 7روپے اضافے سے 318روپے فی لٹر ہو گئی،جبکہ پانچ پیکٹ کی پیٹی کی قیمت 35روپے اضافے سے 1555روپے سے بڑھ کر 1590روپے تک پہنچ گئی،گھی کی قیمتوں میں بھی اسی تناسب سے اضافہ کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے نئے ٹیکسز عائد ہونے کی وجہ سے آئندہ چند روز میں گھی اور آئل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں