18

دریائے چناب کا مظفرگڑھ اور ملتان کے مواضعات میں کٹاؤ، زرخیز اراضی دریا برد

خانگڑھ(نمائندہ پی این این اردو)دریائے چناب کا مظفرگڑھ اور ملتان کے مواضعات میں شدید کٹاؤ، قیمتی اور زرخیز اراضی دریا برد ہونے لگی،مظفرگڑھ کے نواحی علاقوں حاجی پور، کوٹھیلہ، بیٹ مٹھائی شاہ، سلیمان پور، لال پور، ملتان کے موضع شیر شاہ، گاگرا اور دیگر علاقوں میں دریائے چناب کا شدید کٹاؤ جاری ہے، جس کے باعث ان مواضعات کی قیمتی اور زرخیز زمین دریا برد ہو رہی ہے، جس سے کاشتکاروں میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے،جبکہ ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کے علاقوں میں دریائے سندھ کا کٹاؤ بھی تیزی سے جاری ہے، تاحال حکومت کے منظور کرنے کے باوجود سٹڈز اور نے ہیڈز کی تعمیر کا آغاز نہیں کیا ہے، جبکہ متاثرہ مواضعات کے مکینوں نے اپنے قیمتی سامان اور املاق کو محفوظ جگہ منتقل کرنے کیلئے اقدامات شروع کردئے _ہیں اوران میں سے کچھ لوگوں نے نقل مکانی بھی شروع کردی ہئے جبکہ متاثرہ لوگوں کی بڑی تعداد نے پنجاب حکومت سے فوری طور پر عملی اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ قیمتی اور زرخیز اراضی کو دریا برد ہونے سے محفوظ بنایا جا سکے، جبکہ انہوں نے متاثرہ کسانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں