19

دوران صفائی آپریشن ٹریفک کی بحالی و ایکسیڈنٹ سے بچاؤ کیلئے کونز استعمال ہونگی،ایم ڈی فخرالاسلام ڈوگر

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان کی ہدایت پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے صفائی آپریشن کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے منفرد قدم اٹھایا ہے،کمپنی انتظامیہ کی جانب سے فیلڈ سٹاف کو ایمرجنسی ٹریفک کونز فراہم کی گئیں ہیں جو کہ صفائی آپریشن کے دوران سڑک پر عوام کی رہنمائی کیلئے رکھی جائیں گی،اس سلسلے میں منیجنگ ڈائریکٹر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ دوران صفائی آپریشن ٹریفک کی بحالی و ایکسیڈنٹ سے بچائو کیلئے کونز استعمال ہونگی،فیلڈ سٹاف کو حفاظتی کٹس اور نائٹ ریفلیکٹرز جیکٹس بھی فراہم کردی گئیں ہیں،فخر الاسلام ڈوگر نے کہا کہ کمپنی کیلئے جدید مشینری کی خریداری دسمبر میں شروع کردی جائے گی،جس سے صفائی آپریشن میں بہتری آئے گی۔انہوں نے کہا کہ کمپنی شہریوں کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے شہر اولیا کی صفائی کیلئے پرعزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں