19

دوسری شادی کا راز افشا کرنے پر شوہر کا بھائیوں کے ہمراہ بیوی پر وحشیانہ تشدد

لودھراں(نمائندہ پی این این اردو)دوسری شادی کا بھانڈا پھوڑنے پر شوہر کا بھائیوں کے ہمراہ پہلی بیوی پر وحشیانہ تشدد حاملہ بیوی کو چھت پر گھسیٹنے اور چھت سے نیچے پھینکنے کی کوشش،تفصیل کے مطابق لودھراں کی رہائشی متاثرہ زخمی بیوی آسیہ بی بی نے بتایا کہ اس نے ماڈل تھانہ سٹی لودھراں میں ایس ایچ او کو دو روز قبل ابتدائی درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسکے شوہر اور دیوروں سے مجھے اور میرے بچوں کو جان کا خطرہ ہے،میرا شوہر اور دیگر اسکے رشتہ دار مجھے قتل کرنا چاہتے ہیں لیکن مقامی پولیس نے درخواست وصول کرنے کے بعد کوئی کارروائی نہیں کی بلکہ دو روز بعد جب میرے شوہر اور دیگر رشتہ داروں نے مجھ پر حملہ کیا تو مقامی پولیس نے ملزمان گرفتار کرکے ان سے مبینہ طور پر ساز باز ہوکر بھاری رشوت لیکر ملزمان چھوڑ دیئے،جن کی گرفتاری کی ویڈیو موجود ہے زخمی آسیہ بی بی کا کہنا تھا میرا میڈیکل بن چکا ہے لیکن مقامی پولیس میرا مقدمہ درج نہیں کررہی اور الٹا جعلی میڈیکل بنوا کر ہمارے اوپر مقدمہ درج کروانا چاہتے ہیں،میری آئی جی پنجاب، آر پی او ملتان، ڈی پی او لودھراں سے گزارش ہے ملزمان کو فوراً گرفتار کیا جائے ورنہ ملزمان چند روز تک دبئی بھاگ جائینگے،ملزمان سے میری اور میرے بچوں کی جان کو خطرہ ہے ہمیں فوراً انصاف فراہم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں