21

دوسری کمپنیوں سے واپس میپکو میں آنیوالے 3 چیف انجینئرز،سپریٹنڈنگ انجینئرز،ڈائریکٹرز کی تقرری و تعیناتی کے احکامات

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) انتظامیہ نے دوسری کمپنیوں سے واپس میپکو میں آنے والے 3 چیف انجینئرز /سپریٹنڈنگ انجینئرز/ ڈائریکٹرز کی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کردئیے ہیں،میپکو ہیڈ کوارٹر میں تعیناتی کے منتظر انجینئر عبدالستار کو خالی اسامی پر چیف انجینئر پلاننگ اینڈ انجینئرنگ (پی اینڈ ای) میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کیاہے،محمد آفتاب فضل کو خالی آسامی پر ڈائریکٹر (سی پی اینڈ سی) فنانس ڈائریکٹوریٹ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان اور انجینئر زاہد اختر کو خالی اسامی پر سپریٹنڈنگ انجینئر میپکو جی ایس او سرکل ملتان تعینات کیا گیا ہے،دریں اثناء جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو انجینئر عبدالاحد، ڈائریکٹر (سی پی اینڈ سی) فنانس محمد آفتاب فضل، منیجر ایم اینڈ ٹی۔Iانجینئر ملک محمد اشفاق اعوان، منیجر ایم اینڈ ٹی۔IIبشیراحمد، ڈائریکٹر پروکیورمنٹ (پی ایم یو)محمد اکرم اور منیجر (ڈسٹری بیوشن) پی اینڈ ای میپکو نے اپنے عہدوں کی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں