25

دولت گیٹ میٹرو سٹیشن مین ہول کی تعمیر کے کام میں تیزی،نکاسی آب کے منصوبے پر بلاتعطل کام کرنیکی ہدایت

ملتان،منیجنگ ڈائر یکٹر واسا ناصر اقبال نے حافظ جمال روڈ اور معصوم شاہ روڈ سے ملحقہ علاقوں کو نکاسی آب کے مسائل سے مستقل بنیادوں پر ریلیف دینے کے لئے مچھلی مارکیٹ چوک اور باوا صفرا روڈ کے منصوبوں پر لیبر کی تعداد بڑھانے اور کام کی رفتار کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں،مچھلی مارکیٹ چوک پر سنکنگ مین ہول کی تعمیر کے ساتھ ساتھ دولت گیٹ میٹرو سٹیشن کے قریب بھی دوسرے مین ہول کی تعمیر کے کاموں میں تیزی آگئی ہے،ایم ڈی واسا نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اس منصوبے پر دن رات بلاتعطل کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے،جبکہ باوا صفرا روڈ پر نئی سیوریج لائن کے منصوبے پر روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ پائپ لگانے کا بھی حکم دیا ہے واضح رہے کہ نئی سیوریج لائن علی چوک سے باوا صفرا روڈ اور میلہ گراؤنڈ تک لگائی جا رہی ہے (36) انچ قطر کی نئی سیوریج لائن ڈالنے سے سمن آباد، گلبرک کالونی، رائٹرز کالونی سمیت دیگر علاقوں کو نکاسی آب کے دیرینہ مسائل سے نجات ملے گی دریں اثنا منیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال نے نکاسی آب کی شکایت پر کڑی داؤد کے علاقے کا دورہ کیا حسن پروانہ سیوریج سب ڈویژن کے افسران سمیت متعلقہ کنٹریکٹر کو بھی موقع پر طلب کیا اور کراؤن فیلئیر کے مقام پر بوسیدہ سیوریج لائن کے حصے کو جلد از جلد تبدیل کرنے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں