7

دھاتی ڈور پھرنے سے 15 سالہ لڑکا شدید زخمی‘ نشتر ہسپتال منتقل

ملتان، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے میں دھاتی ڈور پھرنے سے 15 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا،جسکو تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،معلوم ہوا ہے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے انصاری چوک کے قریب سے 15 سالہ لڑکا طلحہ اپنے گھر کی طرف جارہا تھا،اسی اثنا میں دھاتی ڈور پھرنے سے اسکی گردن کٹ گئی،جس کی وجہ سے بے تحاشہ خون بہا،اطلاع ملنے پر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر آگئیں،جنہوں نے زخمی بچے کو ابتدائی طبی امداد دی اور فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جہاں اسکی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ دوسری جانب ملتان پولیس کی جانب سے پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے شروع ہونے والا کریک ڈاؤن بے سود۔اموات اور زخمیوں کی تعداد روکنے میں ناکام پولیس ناکام رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں