13

دہشتگردوں کے حملہ میں شہید لانس نائیک کی بھکر میں اعزاز کے ساتھ تدفین

بھکر،دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونے ولے لانس نائیک ناصر عباس کی نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی، پاک آرمی کے دستے کا گارڈ آف آنر اور پھولوں کی چادر چڑھائی،تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں حالیہ چیک پوسٹ حملہ میں جام شہادت نوش کرنے والے لانس نائیک ناصر عباس حطار کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ حطارانوالہ میں ادا کرنے کے بعد آبائی علاقہ میں تدفین کردی گئی جس میں فوجی افسران اور اہل علاقہ کی کثیرتعداد نے شرکت کی،شہید لانس نائیک 6 بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھے شہید کے والد شاہ نواز کا کہنا ہے کہ انہیں بیٹے کی شہادت پر فخر ہے ناصر عباس نے اپنی جان قربان کرکے سب کا سر بلند کردیا ہے۔ اور میرے اگر اور بیٹے بھی ملک پر قربان ہو جائیں تو کوئی ملال نہیں ہے۔ شہید کو تدفین کے بعد گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اور ان کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں