10

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہید ہونیوالے فوجی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں،بلاول

ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں،ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ مستونگ روڈ پر دہشتگرد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور شہید ہونے والوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا کہ واقعے میں زخمی ہونے والوں کے کیئے بہتر علاج معالجے کو یقینی بنایا جائے،پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان اب نیشنل ایکشن پلان کو سردخانے میں رکھنے کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں