7

دہلی گیٹ ڈکیتی کی بڑھتی وارداتیں،تاجران کا پولیس کیخلاف احتجاج

ملتان،انجمن تاجران دہلی گیٹ کے تاجروں نے تھانہ دہلی گیٹ پولیس اور ایس ایچ او کے خلاف آئے روز چوری، ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،جس کی قیادت انجمن تاجران دہلی گیٹ کے صدر وہاج قریشی نے کی،اس موقع پر وہاج قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عامر قریشی پولٹری شاپ پر رات تین بجے چوری ہوئی جس میں چور تجوری توڑ کر 70ہزار روپے لے گئے جس پر 15پر کال کی گئی،لیکن دو گھنٹے کے بعد پولیس پہنچی انہوں نے کہا کہ قبل ازیں بھی مذکورہ علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں،لیکن مقامی پولیس کاغذی کارروائیوں کے سوا کچھ نہیں کر رہی ہے جس کی وجہ سے تاجروں اور علاقہ مکینوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے،انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ علاقہ ایس ایچ او کا فی الفور تبادلہ کرکے ایماندار ایس ایچ او تعنات کیاجائے اور مذکورہ چوری کا مقدمہ درج کرکے چوروں کے خلاف کاروائی کی جائے بصورت دیگر وہ بھرپور احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں