11

دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل گرداوری کرکے اہداف کو حاصل کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ ضلع ملتان میں زرعی رقبہ جات کی لینڈ ریکارڈ منیجمنٹ کیلئے آن لائن ڈیجیٹل گرداوری تیزی سے جاری ہے،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل گرداوری کرکے اہداف کو حاصل کیا جائے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کے ہمراہ تحصیل ملتان کے دیہی علاقوں میں ڈیجیٹل گرداوری کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مختلف مواضعات کی موبائل آن لائن ڈیجیٹل گرداوری بھی کی،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ ڈیجیٹل گرداوری کے ذریعے فصلوں کا آن لائن ریکارڈ مرتب کیا جارہا ہے جو کہ بورڈ آف ریونیو کا احسن اقدام ہے،ڈیجیٹل گرداوری کے ذریعے باردانہ کی فراہمی اور کسانوں کو سبسڈی میں بھی مدد ملے گی،عامر کریم خان نے بتایا کہ ضلع ملتان ڈیجیٹل گرداوری میں نمایاں پوزیشن پر ہے،ڈیجیٹل گرداوری سے زرعی رقبوں پر کاشت کے اعداد و شمار بھی حاصل ہونگے،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں