13

دی ہیلتھ کیئر ریہیلیشن سنٹر کے زیر اہتمام منشیات سے بچائو بارے آگاہی سیمینار

ملتان،.

ملتان کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر خضرا عارف نے کہا ہے کہ منشیات ایک لعنت ہے جس سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،منشیات کی وجہ سے ہمارے کئی نوجوانوں کا مستقبل داؤ پر لگ چکا ہے،منشیات سے بچاؤ کے لئے عوامی سطح پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے انٹی نارکو ٹیکس فورس اپنا بھر پور کردار ادا کر رہی ہے،وہاں معاشرے کے ہر فرد خصوصاً اساتذہ،سماجی کارکنوں کو بھی اس جدوجہد میں آگے بڑھنا ہوگا اور شعور آگہی کے پیغام کو عام کرکے نوجوان نسل کو منشیات سے پاک معاشرے پر مشتمل ماحول فراہم کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی ہیلتھ کیئر ریہیلیشن سنٹر ملتان کے زیر اہتمام دیوان کے باغ میں منعقدہ سیمنار اور فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر آفتاب چاند، رضوانہ ایوب، فاروق نظمی، عنبرین بلوچ، محمد زبیر، احمد چشتی،اقراء وکیل، عائشہ رزاق، قر ا لتعین، رمشاء خان، نابیلہ سحرش، اشوہ بخاری، آمنہ نورین، سائرہ پروین، یاسمین، طوبہ جبار، سومیہ اصغر، راشدہ بی بی، مبشرہ جمیل، کشف صبا، مریم بی بی، ہامنہ خان، ردا گل، بشرہ بھٹی،سمیت دیگر نے شرکت اور خطاب کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں