7

ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت کریک ڈائون کا حکم،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تھانے الاٹ کردئیے

ملتان(سٹاف رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مہنگائی کا جن بوتل میں بند رکھنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے بڑے ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کریک ڈائون کیلئے تھانے بھی الاٹ کردئیے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ عوام کو مہنگائی کنٹرول کرکے براہ راست ریلیف دینا مشن ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی صدارت میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزماں قیصرانی نے پرائس کنٹرول پر بریفنگ دی ۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجسٹریٹس بڑے گراں فروشوں کو مقدمہ درج کرکے موقع پر گرفتار کریں تاکہ ریاست کی رٹ قائم کی جاسکے،انہوں نے کہا کہ چھوٹے دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے سے قبل وارننگ دی جائے اور ناجائز جرمانوں سے گریز کیا جائے۔عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن میں درج قیمتوں کو ہرصورت نافذ کرینگے،ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پولڑی ریٹس کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں اور طلب و رسد کے نظام کو بھرپور انداز میں مانیٹر کیا جائے،اس موقع پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے اپنی کارکردگی پر بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں