6

راجن پور،صحابی رسولؐ سہل بن عدیؓ کے مزار کی تعمیر کیلئے 29 لاکھ مختص

جام پور(نمائندہ پی این این اردو)صحابی رسول ؐ حضرت سہل بن عدیؓ کا مزار پرانوار کوہ سلیمان کے دامن صحت افزاء مقام ماڑی کے ٹاپ ضلع راجن پور میں واقع ہے،مرجعِ خلائق ہے بہت بڑی عظیم مقدس زیارت گاہ ہے، تحریک اتحاد اہلسنت کے سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ سید عاشق رسول بخاری‘ میڈیا کوارڈی نیٹر ایم شہباز خان جنرل سیکرٹری سید مشتاق رضوی جیلانی‘ صاحبزادہ مشتاق فرید صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد منظور‘ عبدالحمید شاکر‘ علامہ قاری عابد حسین سلطانی‘ نواب محمد حسین فریدی‘ محمد ناصر بھٹی‘ خادم حسین شر بلوچ‘ ڈاکٹر مرید لنگاہ‘ ملک شاہد ڈڈا‘ امجد فرید عاربی‘ محمد عارف بلوچ‘ محمد حسن شہباز‘ شہزاد احمد گشکوری و دیگر نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدارکی طرف سے صحابی رسول سہل بن عدیؓ کے مزار اقدس کی تعمیر کیلئے 29لاکھ روپے کی گرانٹ جاری کرنے کے اقدام کو سراہا ہے۔ زائرین کیلئے صاف پانی کی فراہمی سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقے میں سڑکوں کا جال بچھایا جائے تاکہ لاکھوں زائرین حاضری دینے کی سعادت حاصل کر سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں