9

راشد منہاس نے کم عمری میں ہی اپنی جان دیکر بہادری کی لازوال داستان بنا ڈالی،شیخ رشید

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)شیخ رشید نے کہا ہے کہ راشد منہاس نے کم عمری میں ہی اپنی جان دیکر بہادری اور وطن سے محبت کی لازوال داستان بنا ڈالی،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے، نوجوان پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ‏ہمیں اپنے تمام شہیدوں پر فخر ہے کہ جن کی لازوال قربانیوں سے پاکستان قائم ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں