17

راولپنڈی میٹرو سیکنڈل میں بڑی پیشرفت، نیب نے شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کرلیا

راولپنڈی(بیورو رپورٹ)راولپنڈی میٹرو سیکنڈل میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی،نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو طلب کر لیا،نیب راولپنڈی نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 24 اگست کو طلب کیا ہے، شہباز شریف کو احسن اقبال کے بھائی مصطفی کمال کو کنٹریکٹ دینے پر طلب کیا گیا ہے،نیب ذرائع کے مطابق ریکارڈ کے مطابق احسن اقبال کو کنٹریکٹ اس لئے دیا گیا کہ شہباز شریف نے کہا ہے۔ کنٹریکٹ دینے کے حوالے آر ڈی اے کی فائل میں کوئی دستاویزت نہیں ہے،فائل میں صرف اتنا لکھا ہے کہ شہباز شریف نے کنڑیکٹ دینے کا کہا ہے جبکہ کنٹریکٹ دیتے وقت پیپرا رولز کی بھی خلاف ورزی کی جانے کا الزام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں