6

رزلٹ ٹھیک نہ ہونے کا بہانہ،دیہی مرکز صحت کوٹ سمابہ میں میڈیکل ٹیسٹ بند

کوٹ سمابہ،دیہی مرکز صحت کوٹ سمابہ میں میڈیکل ٹیسٹ بند مریضوں کو پرائیویٹ لیبارٹری پر بھیجا جانے لگا،تفصیل کے مطابق ڈاکٹر محمد شہباز کھوسہ نے ہسپتال کی سرکاری لیبارٹری سے ٹیسٹ کرانے پر پابندی عائد کر دی ہے،ڈاکٹر شہباز کھوسہ نے کہا کہ سرکاری لیبارٹری کا رزلٹ ٹھیک نہیں میں نے ہسپتال کے ساتھ رحمان کلینک کے نام سے اپنی پرائیویٹ لیبارٹری بنا دی ہے،ہسپتال کے سارے عملے کو پابند کیا ہے کہ مریضوں کو رحمان کلینک پر بھجوائیں ،ڈاکٹر شہباز کھوسہ کی ہدایت پر لیڈی ڈاکٹرنے تمام ٹیسٹ رحمان کلینک پر بھیجنے شروع کردئیے ہیں , چودھری وسیم ،جام محبوب، غریب نواز،فدا حسین ،محمد جاوید ،انجمن تحفظ حقوق شہریان کے سرپرست اعلی شاہد ریاض نے وزیر اعلی پنجاب سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اس بارے ڈاکٹر شہباز کھوسہ سے رابطہ کیا تو ڈاکٹر محمد شہباز کھوسہ نے کہا میری مرضی میں جس لیبارٹری پر چاہوں ٹیسٹ بھجوائوں تم کون ہوتے ہو پوچھنے والے تمہاری خبریں میرا کچھ نہیں بگاڑ سکتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں