6

رشتے کا تنازع، صلح کیلئے آنیوالوں پر حملہ‘2خواتین سمیت11 زخمی

کرم پور،تھانہ کرم پور کی حدود میں دو خاندانوں کی لڑائی کو ختم کرانے کیلئے آنے والے رشتہ داروں پر ایک خاندان کا حملہ 2خواتین سمیت 11افراد زخمی پولیس کو اطلاع ہونے کے باوجود 4گھنٹے لیٹ پہنچی،شہریوں کا پولیس کے خلاف احتجاج،تفصیل کے مطابق کرم پور کے نواحی موضع دہلو تھانہ کرم پور کی حدود میں کبیر اور بشیر قوم چتر کاآپس میں رشتوں کی وجہ سے تنازع چل رہاتھا،جس کو ختم کرانے کیلئے خیر پور ٹامیوالی سے رشتے دار اکھٹے ہو کر آرہے تھے کہ ایک خاندان نے صلح کیلئے آنے والے رشتہ دار وں پر منے خاں دولتانہ گروپ کی قیادت میں فائرنگ کرکے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2خواتین سمیت 11لوگ زخمی ہو گئے،زخمی ہونے والوں میں کبیر خان ،ہارون،نور محمد،دین مائی،نذیر مائی،نعیم،خادم حسین،اجمل ،ٹوچی خان،بشیر احمد شامل تھے،حملہ آوروں نے 4موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا،زخمیوں کو آر ایچ سی کرم پور میں پہنچایا گیا،جہاں پر ان کا میڈیکل شروع کردیا گیا،دریں اثنا لڑائی کے وقت تھانہ کرم پور کی پولیس کو بار بار فون کئے گئے ،تھانہ کرم پور کی پولیس 4گھنٹے لیٹ پہنچی،اطلاع کے باوجود کرم پور کی پولیس وقت پر نہ پہنچی ۔عوامی سماجی حلقوں نے کہاکہ پولیس وقت پر کاروائی کر لیتی تو یہ حملہ نہ ہو تا اور لوگ زخمی ہونے سے بچ سکتے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں