12

رضا آباد پولیس لائن نمبر 2 کے رہائشی پرمٹ ہولڈرز کا ابدالی روڈ پر تھانہ کینٹ پولیس کے خلاف احتجاج

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان کے علاقہ رضا آباد پولیس لائن نمبر 2کے رہائشی پرمٹ ہولڈرز نے ابدالی روڈ پر مقامی ہوٹل کے سامنے تھانہ کینٹ پولیس اہلکاروں کی جانب سے آئے روز سنگین نتائج کی دھمکیوں پرمٹ شدہ شراب کی بوتلیں زبردستی چھیننے اور جھوٹے مقدمات کے اندراج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا،جس کی قیادت منشا مسیح نے کی،اس موقع پر منشا مسیح نے کہا کہ محسن نامی شخص تھانہ کینٹ میں بطور کانسٹیبل ہے جو ہماری شراب کی بوتلیں چھین لیتا ہے اس کے ساتھ ساتھ وہ یونس مسیح نامی شخص کی شراب بھی دھڑلے سے فروخت کرتا ہے جب ہم نے پرمٹ شدہ شراب کے زبردستی چھیننے کا احتجاج کیا تو اس نے ہماری زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے اور شان نامی شراب فروش کے ذریعے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور ہمارے معصوم بچوں کو بھی قتل کرنے کی دھمکی دی اور آئے روز من پسند چہیتے افسران کی آشیرباد پر پرمٹ ہولڈرز کے خلاف جھوٹے مقدمات معمول بنالئے ہیں اس سلسلے میں بارہا حکام بالاسے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں نوٹس لیں لیکن افسوس کہ آج تک اس سلسلے میں کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے بلکہ ہمیں حراساں و پریشان کیا جارہا ہے ہم اور ہمارے اہلخانہ تک محفوظ نہیں ہیں کیونکہ محسن نامی کانسٹیبل دیگر پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر ہماری زندگی مزید اجیرن کردی ہے اور ہماری عدم موجودگی میں ہمارے گھروں کی چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کیاجاتا ہے جس کے اہلیان علاقہ بھی گواہ ہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب، آئی جی، ایڈیشنل آئی جی، آر پی او، سی پی او ملتان سے مطالبہ کیا کہ محسن نامی کانسٹیبل اور دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ہم پر درج جھوٹے مقدمات خارج کئے جائیں اور ہمیں جان و مال کا تحفظ فراہم کیاجائے بصورت دیگر وہ کچہری روڈ بلاک کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں