13

رواں مالی سال کے دوران بہتر کارکردگی پرایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن سٹاف میں نقد انعامات تقسیم

ملتان،آج ضلع ملتان میں عبداللہ خان ڈائریکٹر ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن ملتان ڈویژن نے اپنے دفتر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن کے افسران اور عملے کو رواں مالی سال کے دوران پراپرٹی ٹیکس، موٹرٹیکس وغیرہ کی وصولی میں بہتر کارکردگی دکھانے پر نقد انعمات دیئے،انہوں نے کہا کہ ملتان ڈویژن میں محصولات کی بہتر وصولی عملے کی انتھک کوششوں اور ملتان ڈویژن کے محب الوطن عوام کے بھرپورتعاون سےممکن ہوئی،جنہوں نےذمہ دار شہری کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے ٹیکس بروقت ادا کیئے ہیں، یاد رہے کہ ملتان ڈویژن کو اس مالی سال کے دوران دو ارب روپے وصولی کا مجموعی ہدف دیا گیا تھا جسے وصول کر لیا گیا ہے اور 30 جون تک پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 935 ملین روپوں کا ہدف دیا گیا ہے جس میں سے 891 ملین وصول ہو چکا ہے۔ انہوں نے عملے کو تاکید کی ہے رواں ماہ کے بقیہ دنوں میں زیادہ سے زیادہ وصولی کرکے اس مد میں بھی سو فیصد ٹارگٹ کے حصول کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے فیلڈ سٹاف جس میں انسپکٹر اور کانسٹیبل شامل ہیں نئی یونیفارمز بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے عملے کو یقین دلایا کہ ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے اور ان کی ترقیوں کے لیے جلد ہی اجلاس بلایا جائیگا،اس موقع پر خالد حسین قصوری، مبشر ریاض، راو جاوید اختر اور شیخ عارف، ای ٹی اوز بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں