11

روشن ڈیجٹیل اکائونٹ میں ڈیڑھ ارب ڈالر سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی،عمران خان

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے اہم سنگ میل عبور کر لیاہے،سوشل میڈیا پر بیان میں انہوں نے بتایا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے اچھی خبر آئی ہے،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 1.5 ارب ڈالر کو کراس کر گیا،نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی، 2 ماہ میں اکاؤنٹس اور ڈپازٹ کی مد میں ایک ارب ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا۔ علاوہ ازیں ایک اور ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ نوجوان تاریخ کی سب سے بڑی شجرکاری مہم کے لئے تیار رہیں۔ ملک کو سرسبز بنانے کے لئے ہمیں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا میں فی فرد 10 ہزار 163 درخت‘ گرین لینڈ میں 4 ہزار 964 ‘ آسٹریلیا میں 3 ہزار 266 ‘ امریکہ میں فی فرد 699 ‘ فرانس میں 203 ‘ ایتھوپیا میں 143 ‘ چین میں فی فرد 130 ‘ برطانیہ میں 47 اور بھارت میں 28 درخت ہیں‘ جبکہ پاکستان میں فی فرد صرف 5 درخت ہیں۔ اس سے قبل ایک اور ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ بنی گالہ کے نوجوانوں کیلئے ہم ایک کرکٹ گراؤنڈ تیار کروا رہے ہیں اور انشاء اﷲ ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر کھیلوں کے میدان مہیا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو عشائیہ دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں