12

روٹری مڈ ٹاؤن کلب نئی پالیسیوں اور پراجیکٹس کا اجرا جلد کریگا،حاجی محمد عمر

ملتان(سٹاف رپورٹر)روٹری کلب ملتان مڈ ٹاؤن کے صدر حاجی محمد عمر نے کہا ہے کہ روٹری مڈ ٹاؤن کلب نادار اور بے یار و مددگار افراد کی بے لوث خدمات سرانجام دے رہا ہے،یہ بات انہوں نے کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹر کی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہی،اس موقع پر انہوں نے کلب کی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ کورونا کے باعث سماجی سرگرمیاں اور کلب میٹنگز بھی متاثر ہوئیں،اب کلب کے تمام پراجیکٹس کے تسلسل اور انکی بروقت تکمیل کے ساتھ ساتھ دیگر بہت سی نئی پالیسیوں اور پراجیکٹس کا اجرا کریں گے،تاکہ دکھی افراد کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جا سکے،انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے عوام حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور ویکسینیشن کرانے میں بھی دیر نہ کریں،تاکہ ہر شخص کی وجہ سے اس سے ملنے جلنے والے اور گھر کے دیگر افراد بھی اس مہلک مرض سے محفوظ رہ سکیں،اجلاس میں انہوں نے بتایا کہ روٹری نے تین ماہ میں ہزاروں پودے لگائے اور اس منصوبہ کیلئے ہر ممکن خدمات سرانجام دیں،میٹنگ میں حنا بابر،چوہدری الطاف شاہد،سلیم ناصر،شیخ فہیم ستار،کاشف خلیل،ملک امجد،عرفان ممتاز خان،شاہد حسین،طارق سرور،افتخار الحسن،پروفیسر اعظم نے شرکت کی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں