16

روٹری کلب آف ملتان کا اجلاس،یوم جشن آزادی پر پودے لگانے کا فیصلہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)روٹری کلب آف ملتان یوم جشن آزادی پر شہر میں پودے لگائے گا،یہ بات کلب سیکرٹری ریحان ارشد شیخ نے اجلاس میں بتائی،اجلاس سابق صدر عزیز احمد شیخ کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں خواجہ محمد حسین،ممتاز علی بابر،جواد درانی،سہیل خان ملیزئی،بلال قریشی،حماد خان،ڈاکٹر عبدالسلام نے شرکت کی،اجلاس میں یوم جشن آزادی 14اگست کے موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ کلب کا ہر رکن 5پودے لگائے گا اور مجموعی طور پر شہر کے اس ایریا میں جہاں شجر کاری کی ضرورت ہے وہاں پودے لگائے جائیں گے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے میاں عزیز احمد شیخ،ریحان ارشد شیخ،خواجہ محمد حسین نے کہا کہ شجرکاری سے ہم شہر کو خوبصورت اور ہرا بھرا بنا سکتے ہیں شہریوں کو اس جانب توجہ دینی چاہیے انہوں نے کہا کہ روٹری کلب آف ملتان کے ممبران یوم جشن آزادی 14اگست کے موقع پرپودے لگا کریہ پیغام دیں گے کہ پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانے میں ہر فرد اپنا کردار ادا کرے تاکہ آنیوالی نسلوں کو سرسبز اور خوبصورت ماحول مہیا ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں