10

روٹری کلب ملتان مڈ ٹائون کے زیر اہتمام گورنمنٹ علمدار کالج میں شجرکاری مہم کا افتتاح

ملتان(سٹاف رپورٹر)روٹری کلب ملتان مڈ ٹاؤن کی جانب سے گورنمنٹ علمدار ایسوسی ایٹ کالج ملتان میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگائے گئے،اس سلسلہ میں کلب صدر محمد عمر کی قیادت میں ایک وفد نے علمدار کالج دولت گیٹ کا دورہ کیا،اور پرنسپل کالج پروفیسر علی سخن ور اور دیگر سٹاف کے علاوہ احتشام الحق،علی مراد صدیقی،کاشف خلیل،میجر ر جاوید مسرت،پروفیسر اعظم،شاہد سعید مرزاکے ہمراہ کالج میں پودے لگائے،اور دعا کی،صدر روٹری کلب ملتان مڈ ٹاؤن حاجی محمد عمر نے کہا کہ سماجی کارکنان اور شہری شجرکاری کے حوالہ سے اپنا کردار ادا کریں،ہر شہری اپنے گھر میں کم از کم ایک پودا ضرور لگائے،تاکہ بڑھتی آلودگی کا مقابلہ کیا جا سکے اور فضاء کو خوشگوار بنایا جا سکے،انہوں نے کہا کہ روٹری دیگر سماجی کاموں کے ساتھ ساتھ شجرکاری مہم میں بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے،تاکہ ہماری سماجی ذمہ داری ادا ہو سکے،اس موقع پر کالج اسٹاف مبشر رضا نقوی،محمد احمد،احمد فراز،محمد شاہد اور مالی،بیلدار نے بھی پودے لگائے پرنسپل علی سخن ور نے روٹری کلب ملتان مڈ ٹاؤن کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں