14

روٹری کلب مڈ ٹاؤن کے صدرمدت انتخاب پوری ہونے پر دیگر عہدیداران کے ہمراہ سبکدوش

ملتان،روٹری کلب مڈ ٹاؤن کے صدر کاشف خلیل مدت انتخاب پوری ہونے پر دیگر عہدیداران کے ہمراہ سبکدوش ہوگئے،نومنتخب صدر عمر بھٹہ جولائی کے دوسرے ہفتے انسٹالیشن تقریب میں چارج سنبھالیں گے،اس سلسلہ میں سال 2020،21کی آخری میٹنگ صدر کاشف خلیل کی صدارت میں منعقد ہوئی،میٹنگ میں سال بھر کی کارکردگی پر ممبران نے فردا فردا اظہار خیال کیا اور سماجی فلاحی و فیلو شپ خدمات منصوبوں پر کاشف خلیل صدر،حنا بابر سیکرٹری کو خراج تحسین پیش کیا،کاشف خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا حالات کے باوجود جتنا ممکن ہو سکا سماجی فلاحی منصوبوں پر کام کیا انہوں نے اپنے دیگر عہدیداران سمیت ممبران کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور انٹرکٹ کلب نمائندہ علی فخر کے خطاب کی روشنی میں روٹری مڈ ٹاؤن کا انٹرکٹ کلب بھی بنانے کا اعلان کیا جس کے لیے نوجوان طلباء کو سامنے لایا جا ئے گا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نومنتخب عہدیداران کی تقریب انسٹالیشن جولائی کے دوسرے ہفتے منعقد کی جائے گی تقریب میں نومنتخب عہدیداران چارج سنبھالیں گے جبکہ سبکدوش عہدیداران و ممبران بی او ڈی میں شیلڈز تقسیم کی جائیں گیں،اجلاس میں چوہدری الطاف شاہد،سلیم ناصر،نومنتخب صدر محمد عمر بھٹہ،چوہدری شہباز چٹھہ،طلعت جاوید،شیخ فہیم ستار،میجر ر جاوید مسرت،وقاص حفیظ،احسن جاوید،امین پال،فرح رحمان،عبدالرزاق،شعیب اکمل ہاشمی،تنویر بٹ،رانا اسلم،پروفیسر جاوید ملک،شاہد سعید مرزا،ممتاز احمد خان دیگرنے شرکت کی اس موقع پر نئے عہدیداران کو خوش آمدید کہنے اور سبکدوش ہونے عہدیداران کے ہمراہ نونامزد ڈپٹی گورنر سلیم ناصر،اسسٹنٹ گورنر عبدالرزاق کی جانب سے کیک کاٹا گیا،روٹری کلب مڈٹاؤن کے صدر کاشف خلیل کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں حنا بابر،فرح رحمان،چوہدری الطاف شاہد،سلیم ناصر،محمد عمر بھٹہ،چوہدری شہباز چٹھہ،طلعت جاوید،شیخ فہیم ستار،میجر ر جاوید مسرت،وقاص حفیظ،احسن جاوید،امین پال،فرح رحمن،عبدالرزاق،شعیب اکمل ہاشمی،تنویر بٹ،رانا اسلم،پروفیسر جاوید ملک،شاہد سعید مرزا،ممتاز احمد خان دیگرشریک ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں