6

روٹری کلب میٹروپولیٹن قاسم بیلہ،ووکیشنل سنٹر کی طالبات میں سلائی مشینیں اور اسناد تقسیم

ملتان(سٹاف رپورٹر)روٹری کلب میٹروپولیٹن کے قاسم بیلہ میں قائم ووکیشنل سنٹر کی طالبات میں سلائی مشینیں اور اسناد تقسیم کی گئیں،اس سلسلہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے صدر کلب پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا کہ بچیوں کا ہنرمند ہونا ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے آج بچے اور بچیاں تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر سیکھنے پر بھی پوری توجہ دیں جو مستقبل میں انہیں معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد گار ثابت ہو گا انہوں نے کہا کہ روٹری میٹروپولیٹن ملتان ایسے اقدامات سے مستحق بچیوں کو سیکھنے کے بھرپور مواقع دے رہا ہے اور سات سالوں میں 600سے ذائد بچیوں کو سلائی کٹائی کی تربیت دے چکا ہے اور آج 18بچیاں مزید کورس مکمل کرکے میدان عمل میں نکلیں گیں تقریب میں صدر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری،سیکرٹری ڈاکٹر زرینہ اشرف،محمد یونس غازی،ربنواز ملک،وحید ظفر،فیاض احمد شیخ،ریاض چوہدری،ڈاکٹر نازیہ اور دیگر نے کورس مکمل کرنے والی طالبات میں اسناد اور پوزیشن ہولڈر میں سلائی مشینیں تقسیم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں