22

روٹری کلب میٹروپولیٹن ملتان کی جانب سے انڈسٹریل اسٹیٹ اور نواب پور روڈ پر الیکٹرک کولرز نصب

ملتان(سٹاف رپورٹر)روٹری کلب میٹروپولیٹن ملتان کی جانب سے انڈسٹریل اسٹیٹ اور نواب پور روڈ پر دو الیکٹرک کولرز نصب کر دئیے گئے،اس سلسلہ میں کلب صدر پروفیسر ڈاکٹر طارق انصاری،سیکرٹری ڈاکٹر زرینہ اشرف،وحید ظفر،ربنواز ملک،ریاض چوہدری نے انڈسٹریل اسٹیٹ اور نواب پور روڈ کا دورہ کیا اور نصب شدہ الیکٹرک واٹر کولرز کا معائنہ کیا اور دعا مانگتے ہوئے کولرز سے پانی پی کرکولرزکو باقاعدہ فعال کیا،ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے اس موقع پر اہلیان علاقہ اور ممبران کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روٹری میٹرو پولیٹن سماجی فلاحی اور رفاعی کاموں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو کمیونٹی پراجیکٹ کے زریعے مستحق اور نادار طبقات کی مدد کرتا ہے واٹر کولرز مفاد عامہ کے تحت ثواب کی نیت سے نصب کئے گئے ہیں اللہ سبحان و تعالی ہماری اس سمیت تمام سماجی سرگرمیوں کو شرف قبولیت دیں تاکہ ہمارا مقصد پورا ہو سکے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں