11

روڈ،سیوریج اور انفراسٹرکچر سمیت تمام منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے،ڈی سی عامر کریم

ملتان(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن کے تحت ضلع ملتان میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے،روڈ،سیوریج اور انفراسٹرکچر سمیت تمام منصوبے مقررہ مدت تک مکمل کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے،جس میں نئے بنیادی مراکز صحت اور سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے منصوبوں پر فنڈز بھی جاری کردئیے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اس خطے میں ترقی کے سفر کی رفتار دگنی کرنے کیلئے قومی تعمیر نو کے محکموں کو خصوصی ٹاسک دیا ہے عوام کے پیسے کی ایک ایک پائی انکی فلاح و بہبود پر خرچ کی جائے گی،اس موقع پر مخلتف محکوموں کے افسران نے اپنی سکیموں پر بریفننگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں