11

روڈز اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان

ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے احکامات پر ضلعی کے میگا پراجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے،اس حوالے سے تمام سکیموں کے فنڈز جاری کرکے روزانہ کی بنیاد پر پیش رفت کا جائزہ لیا جارہا ہے،تاکہ رواں مالی سال کے اہداف پورے کئے جاسکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی روڈز اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جارہا ہے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جاسکے اور شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ کیا جاسکے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صحت و تعلیم کے شعبوں میں اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال سمیت نشتر ٹو کی سکیمیں بھی شامل ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قومی تعمیر نو کے محکموں کو بروقت سکیموں کو مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے اس ضمن میں سکیموں کی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں