20

ریجنل ٹریننگ سنٹر میپکو میں سکیورٹی سٹاف کیلئے روڈ سیفٹی بارے آگاہی لیکچر کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹر میں پرنسپل رفاقت علی شاہ کی زیرنگرانی سکیورٹی سٹاف کی کلاس کے لئے روڈ سیفٹی کے متعلق لیکچر کا انعقاد کروایا گیا،جس میں موٹر وے پولیس نے روڈ سیفٹی کے متعلق بریفنگ دی اور روڈ سیفٹی سٹال بھی لگایا،موٹروے پولیس کے افسران نے میپکو کے ٹرینی سکیورٹی سٹاف کو سیفٹی سٹال پر موجود اشیا اور آلات بارے میں بریفنگ دی،سیمینارکے اختتام پر پرنسپل ریجنل ٹریننگ سنٹر میپکو نے عمیر طالب(سی پی او) اور توصیف احمدکا شکریہ ادا کیا اور موٹروے پولیس کی خد مات کو سراہا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی ڈائریکٹرغلام جیلانی قریشی، ٹریننگ انچارج سید رضوان اصغر، اسسٹنٹ ٹریننگ (کلاس انچارج) بدرالز مان اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن عاصم جاوید بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں