13

ریجنل ٹیکس آفس نے جون میں 5ارب80کروڑ50لاکھ کی ریکارڈ وصولیاں کی

ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او)ملتان نے رواں مالی سال کے آخری ماہ (جون) کے مقرر کردہ اہداف سے زیادہ کی ٹیکس وصولیاں کرلی ہیں،فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کی جانب سے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او)ملتان کو ماہ جون2021 کےلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف چار ارب 40کروڑ روپے دیا کیا گیا تھا،گزشتہ شب جاری غیر حتمی اعدادوشمار کے مطابق مقرر کردہ اس ہدف پر ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او)ملتان نے ماہ جون2021ءکے دوران مجموعی طور پر5ارب80کروڑ50لاکھ سے زائد ٹیکس وصولیاں کرلی ہیں،اس طرح ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او)ملتان کو ماہ جون2021 کے مقرر کردہ ہدف سے بھی زیادہ وصولیاں کر لی ہیں،مالی سال کے آخری روز ٹیکس وصولیوں کیلیے بینکوں کی نامزد کردہ برانچیں رات بارہ بجے تک کھلی رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں