13

ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،آر پی او خرم علی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی سے جنوبی پنجاب ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے صدر طاہر محمود گجر کی قیادت میں ملاقات کی،وفد میں جنرل سیکرٹری حسن خان،سینیئر نائب صدر اعجاز کریم،نائب صدر چودھری ذوالکیف،فناس سیکرٹری احمد شعیب اور ترجمان جواد حیدر شامل تھے،ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن نے آر پی او کو پولیس سے متعلق اپنےمسائل سے آگاہ کیا،ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،کیونکہ تجارتی سرگرمیوں کو تحفظ دینا بھی پولیس کی ذمہ داری ہے،پولیس تجارتی سرگرمیوں کیلئے ساز گار ماحول فراہم کرے گی،جس پر ایسوسی ایشن کے صدر نے آ ر پی او کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں