5

ریلوے لیبر یونین کے زیر اہتمام ڈویژنل اکاﺅنٹس ایسوسی ایشن کے ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاج

ملتان،ڈویژنل اکاﺅنٹس ایسوسی ایشن ، ریلوے لیبر یونین کے زیر اہتمام ڈویژنل اکاونٹس آفس ملتان کے دفتر کے سامنے مطالبات کے حق میں ملازمین نے سید مبشر شاہ، رانا محمد حسین کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیرمین ریلوے نے بغیر کسی پلاننگ کے 800ملازمین میں سے 422ملازمین و آفسیران کو سرپلس کر دیا ہے،جس میں ملتان ڈویژن سے زیادہ تر ملازمین سرپلس ہوئے ہیں،ملتان ڈویژن کا کام چلانے کے لئے مطلوبہ تعداد نہ ہونے کی وجہ سے تمام تنخواہ اور پنشن کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے،ملتان کے ساڑھے نو ہزار ملازمین اور ہزاروں پنشینر کے معاملات چلانے کے لئے صرف 6ملازمین کام کر رہے ہیں جس سے تمام نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے پورے پاکستان ریلوے کا نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جبکہ ان لسٹوں کی تیاری میں من پسند افراد کو بچالیا گیا ہے ہمارمطالبہ ہے کہ چیرمین ریلوے اس پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملازمین کی دعا لیں اس موقع پر رانا افضل، حید عباس، ریاض اعوان ،ایوب مجاہد رب نواز سمیت ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں