6

ریونیوعوامی خدمت کچہری ضعیف العمر کیلئے فوری انصاف کا ذریعہ بن گئی

ملتان،ریونیوعوامی خدمت کچہری بیٹوں کی جانب سے گھر سے بیدخل کئے جانیوالے ضعیف العمر محمد رفیق کے لئے فوری انصاف کا ذریعہ بن گئی، ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرخواجہ عمیر محمود بستی شریف پورہ پہنچ گئے،انہوں نے گھر سے بیدخل کئے گئے محمد رفیق سے ملاقات کی اور گفتگو بھی کی،محمد رفیق گھر کے باہر گلی میں چارپائی پر بیٹھ کر کھانا کھانے میں مصروف تھا،اسسٹنٹ کمشنر نے محمد رفیق کے دونوں بیٹوں کو موقع پر طلب کر لیا،انہوں نے محمد رفیق کے بیٹے شوکت سے اپنے والد کے ساتھ رویے بارے پوچھ گچھ کی اور گھر کی رجسٹری بارے بھی استفسار کیا،شوکت نے بتایا کہ والد محمد رفیق نے 12 سال قبل خود گھر کی رجسٹری اس کے نام کرائی تھی،اسسٹنٹ کمشنر کی ہدایت پر دونوں بیٹے اپنے والد محمد رفیق کو منا کر گھر لے گئے،دونوں بیٹوں نے اپنے والد کو گھر میں رکھنے اور اسکی دیکھ بھال کا بیان حلفی لکھ کر دے دیا اور اپنے والد محمد رفیق کو دوبارہ شکایت کا موقع نہ دینے کی بھی یقین دہانی کرائی،یاد رہے کہ محمد رفیق نے یکم جولائی کو ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کو بیٹوں کی طرف سے گھر سے بیدخل کرنے بارے درخواست دی تھی اور جلعسازی سے گھر کی رجسٹری کرانے کا الزام عائد کیا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کو تین یوم کے اندر محمد رفیق کی داد رسی کا حکم دیا تھا۔صوبہ پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر ریونیو عوامی خدمت کچہری کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ریونیو عوامی خدمت کچہریوں کو عوام میں زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں