7

ریونیو اہداف پورے نہ کرنیوالے افسران کی قانونگوئیاں دسمبر میں واپس لے لی جائیں گی،کمشنر ملتان

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ سرکاری ریونیو ریکوری اہداف حاصل نہ کرنے والے ریونیو افسران کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کمشنر نے ڈویژن بھر کے افسران کو ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ سمیت سرکاری واجبات کی ریکوری کیلئے دسمبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ ریونیو اہداف پورے نہ کرنے والے افسران کی قانونگوئیاں واپس لے لی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر آفس میں ڈویژنل ریونیو جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان سمیت ڈپٹی کمشنرز نے ریونیو کارکردگی پر بریفنگ بھی دی،کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ ملکیتی انتقال و اسٹامپ ڈیوٹی کے واجبات بھی دسمبر تک کلئیر کئے جائیں،اضلاع کی کارکردگی مانیٹر کرنے کیلئے بورڈ آف ریونیو نے سرکاری ریکوری کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے جس میں انڈیکٹرز کے ذریعے ہر افسر کی کارکردگی جانچی جائے گی،ڈاکٹر ارشاد احمد کا کہنا تھا کہ زرعی انکم ٹیکس کے نادہندگان کی جائیدادوں کو بلاک کیا جائے اور نادہندگان کے نام و پراپرٹی ریکارڈ پر نوٹس جاری کئے جائیں،اجلاس مین بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا کہ ریونیو کورٹس میں زیرالتواءکیسز کی فوری تکمیل کی جارہی ہے جبکہ ریونیو افسران کھلی کچہریوں کے ذریعے موقع پر ریلیف فراہم کررہے ہیں،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز نے اپنے اضلاع کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں